پولیس قبضہ مافیا کی حصہ دار بن گئی عوام کی قیمتی اراضی پرقبضے کرانے لگی متاثرین کی دہائی ڈی پی او اسد سرفراز ، آر پی او ڈویژن بھاولپور زبیر دریشک ، آی جی ساوتھ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
بہاول پور( )پولیس قبضہ مافیا کی حصہ دار بن گئی عوام کی قیمتی اراضی پرقبضے کرانے لگی متاثرین کی دہائی ڈی پی او اسد سرفراز ، آر پی او ڈویژن بھاولپور زبیر دریشک ، آی جی ساوتھ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق خان پور کے زمیندار اور تحریک انصاف کے سر گرم رکن خواجہ مطیع الرحمن نے بہاول پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوے بتایا کہ تھانہ سٹی خان پور میں تعینات اے ایس آئی ملک اسلم قبضہ مافیا جام غفار ،حافظ اسماعیل ،محمد معین ،روبینہ بی بی ، سے مل گیا سرکاری گاڑی اور باقی عملے سمیت سٹی ایریا خواجہ ٹاون میں قبضہ مافیا کی حمایت کرنے لگا اور میرے دو کنال پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی اور پلاٹ میں لگے ہوے قیمتی پودے اور لاکھوں روپے مالیت کی درخت کاٹ دئیے ۔ایس ایچ او سٹی کے نوٹس لینے کے بعد تمام قبضہ مافیا بھاگ جانے میں کامیاب ھوگے ۔ خواجہ مطیع الرحمان نیڈی پی او اسد سرفراز ، آر پی او ڈویژن بھاولپور زبیر دریشک ، آی جی ساوتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوے ہمیں انصاف فراہم کیا جاے