روڈ حادثات سے بچاؤ کے لئے موٹر وے پولیس سیکٹر سکھر کی جانب سے سکھر سیکٹر کے مختلف علاقوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف اور منفرد پروگراموں کا انعقاد
سکھر(ستلج نیوز)روڈ حادثات سے بچاؤ کے لئے موٹر وے پولیس سیکٹر سکھر کی جانب سے سکھر سیکٹر کے مختلف علاقوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف اور منفرد پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں روڈ سیفٹی سیمینار روڈ سیفٹی واک اور ہائی وے پر ڈرائیوروں کو روڈ حادثات سے بچائو سے متعلق خصوصی بریفنگ اور فرسٹ ایڈ باکس کی اہمیت کے بارے میں بتایا جارہا ہے،تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن جاوید علی مہر اورڈی آئی جی موٹر وے سندھ علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر جاوید اقبال چدھڑ کی زیر نگرانی روڈ حادثات سے بچاؤ کے لئے موٹر وے پولیس سیکٹر سکھر کی جانب سے سیکٹر کے مختلف علاقوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف اور منفرد پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں روڈ سیفٹی واک اور ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی آگاہی اور روڈ حادثے کی صورت میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں ڈرائیورحضرات کو خصوصی بریفنگ دی جارہی ہے، اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے بس ٹرمینل روہڑی کے مقام پر موبائل ایجوکیشن سکھر سیکٹر کے افسران نے ٹرک، ٹرالر اور آئل ٹینکر کے ڈرائیور حضرات کو فرسٹ ایڈ باکس، آگ بجھانے کے آلے سمیت ہائی وے اور موٹر وے پر گاڑی خراب ہونے کی صورت میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لئے کوننگ کے طریقے سے متعلق بتایا گیا، جبکہ روڈ سیفٹی واک کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل سواروں کی کثیر تعداد کو سیفٹی اور ھیلمٹ سے متعلق آگاہی دی گئ اور شرکت کرنے والے موٹرسائیکل سواروں اور ٹرک ٹرالر کے ڈرائور حضرات میں روڈ سیفٹی سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے جبکہ اس موقع پر ڈرائیوروں نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے فرسٹ ایڈ باکس اور بارے میں ڈرائیوروں کو مفید معلومات فراہم کی ہیں جس کی وجہ سے گاڑی خراب ہونے کی صورت میں ڈرائیور یا کنڈیکٹر حضرات کو ہائی وے یا موٹر وے پر کام کے دوران معمولی یا گہرے زخم آنے پر وہ فرسٹ ایڈ باکس کا استعمال کریں گے تاکہ کسی بھی مہلک بیماری کا شکار نہ ہوں۔اس موقع پر ڈرائیور حضرات اور موٹر وے پولیس نے یکجا ہوکر روڈ حادثات میں کمی کے لئے ہائی وے پر روڈ سیفٹی واک کی، جس میں ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ سرسبز پاکستان کے سلسلے میں ڈرائور حضرات اور موٹروے پولیس کے افسران نے پودے بھی لگائے.