بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایت پردنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی (World First Aid Day)عالمی یوم طبی امداد11ستمبرکو منایا گیا
بہاول پور( ) بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایت پردنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی (World First Aid Day)عالمی یوم طبی امداد11ستمبرکو منایا گیااس حوالے سے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بہاول کے زیرِ اہتمام آگاہی واک اورفرسٹ ایڈ کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ریسکیو 1122 کے ایڈمن، اپریشنل اور کنٹرول روم سٹاف سمیت ریسکیورضاکاروںنیبھیشرکت کی ۔واک ریسکیو سنٹرل اسٹیشن ائیر پورٹ روڈ سے شروع ہو کر کالی پلی سے ہوتی ہوئی واپس ریسکیو اسٹیشن اختتام پذیر ہوئی ۔جبکہ ریسکیو سنٹرل اسٹیشن پرفرسٹ ایڈ کے حوالے سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گرلز کیمپش کی طالبات کیلئے ابتدائی طبی امداد کی ورکشاپ اورپیریکٹیکل سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کے بعد طالبات میں تربیتی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرباقر حسین نے عالمی یوم طبی امداد کے حوالے سے بتایا کہ ورلڈ فسٹ ایڈ ڈے ستمبر کے دوسرے ہفتے کے دن منایا جاتا ہے ۔جس کا مقصد عوام الناس میں شعور و آگاہی اجاگر کرنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی یا نا گہانی صورتحال میں متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کر کے قیمتی جانوںکو بچایاجا سکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرباقر حسین نے کہا کہ معاشرے کے ہر شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بارئے میں شعور و آگاہی ہونی چاہیے اس حوالے سے ریسکیو 1122 کی کمیونٹی اویرنس ٹیم ٹریننگ فراہم کر رہی ہے تاکہ کم از کم ہر گھر میں ایک ایسا فرد موجود ہو جس نے ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کی ہوجس کی بدولت ایمرجنسی کی صورت میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے قیمتی جانوں کوبڑی انجری سے بچایا جا سکے ۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بجائے اس کے کہ ایمرجنسی سروس کا انتظار کیا جائے بلکہ ایمرجنسی سروس کے پہنچنے سے پہلے بروقت طبی امداد فراہم کر کے قیمتی جان کو بچایا جا ئے ۔