ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی آر پی او آفس میں کھلی کچہری سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے
بہاول پور( )ریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی آر پی او آفس میں کھلی کچہری سائلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔تفصیل کیمطاق آر پی او نے کھلی کچہری کے دوران ریجن بھر سے آئے 17درخواست گزاروں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ڈی پی اوز /ایس ڈی پی اوز کو موقع پر احکامات جاری کئے۔آر پی او نے ہدایت کی کہ ہرآنے والے سائل کے ساتھ مکمل تعاون کریں، غیر قانونی حراست کی ہرگز اجازت نہیں اگر کوئی اہلکار اس معاملہ میں قصور وار پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔فوری انصاف اورعوام دوست پالیسی اپناتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایت پر ریجن کے تمام افسران ڈی پی اوز ڈسٹرکٹ آفسز میں، ایس ڈی پی اوز سب ڈویژنل آفسز میں جبکہ ایس ایچ اوز تھانہ میں باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔خواتین کی سہولت کیلئے انٹی وومن حراسمنٹ و وائیلنس سیل بھی قائم کیا جا چکا ہے اور خواتین کی عزت و احترام کیلئے لیڈی وکٹم سپورٹ آفیسرز ہر تھانہ میں تعینات کی گئی ہیں۔پولیس کا مقصد عوام کو ہر فورم پر ریلیف فراہم کرنا ہے جس کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔محمد زبیر دریشک کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی فضاء قائم رکھنے،جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے آپ لوگ بھی پولیس کا ساتھ دیں اور اپنا کردار ادا کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع بروقت پولیس کو دیں تاکہ ان کیخلاف بروقت کاروائی کی جاے اور انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔