ٹیکس ادائیگی در حقیقت پاکستان کی خدمت کے مترادف ہے۔ تاجران ٹیکس ادا کر کے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مایہ ناز ہاکی پلیئر و اولمپیئن عمر بھٹہ
بہاول پور( )ٹیکس ادائیگی در حقیقت پاکستان کی خدمت کے مترادف ہے۔ تاجران ٹیکس ادا کر کے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مایہ ناز ہاکی پلیئر و اولمپیئن عمر بھٹہ نے”ٹیکس کولیکشن و گوشوارجات جمع کروانے” پروگرام کے سلسلے میں ٹیکس ہاوس لودھراں و ریجنل ٹیکس آفس بھاول پور کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے حوالہ سے میں اپنی خدمات ادارہ کورضاکارانہ طور پر پیش کر تا ہوں۔اس موقع پر تاجران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ان لینڈ ریونیو آفیسر سید تنصیر ترمزی نے اس موقع پر کہا کہ کہا کہ پا کستانی عوام اپنے ہیروز سے بے پناہ انسیت رکھتے ہیں اور ان کی بات کوفوقیت دیتے ہیں۔انہوں کہا کہ عمر بھٹہ کے ٹیکس کولیکشن اور گوشوارجات جمع کروانے کے سلسلے میں اعزازی خدمات سے یہاں کے لوگوں میں ٹیکس جمع کروانے کا شعور بیدار کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی در حقیقت پاکستان کی تعمیر وترقی و خوشحالی کا راستہ ہے۔ اس موقع پر موجود تاجران نے ٹیکس ادائیگی کے حوالہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔