بہاول پور () اسلامی کالونی وگردنواح کے علاقوں میں سوئی گیس کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر عوام کے لیے عذاب بن گیا ہے۔خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے شہری خاص کر خواتین شدید پریشان نظر آتی ہیں،گیس کے بحران کے باعث ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہے جوایل پی جی من مانی قیمتوں پر فروخت کررہے ہیں اسلامی کالونی کے شہریوں کاشدیداحتجاج تفصیل کے مطابق بہاول پور کی سب سے بڑی آبادی اسلامی کالونی بہاو ل پور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں کئی مرتبہ شہریوں نے کمپلین بھی کی اور متعدد بار احتجاج بھی مگر محکمہ سوئی گیس کے افسران کے کان پر جوں تک نہ رینگی انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی غریب عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث لکڑیات اور کوئلے کی مانگ میں اضافے کیساتھ انکے ریٹ میں بھی کافی حد تک اضافہ نے مزید پریشان کردیا ہے انہوں نے وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اوعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف فوری نوٹس لیکر گیس بحال کی جائے تاکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی تو سکون سے کھا سکے