بہاول پور( ) پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پورڈویژن کی صدر ‘سابق مشیر گورنرپنجاب نوابزادی سائرہ عباسی نے کہاکہ حکمرانوں کی گھبراہٹ واضح نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی تبدیلی نے معاشی بد حالی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا۔آج نہ مزدور کو مزدوری ملتی ہے اور نہ کسان کو اپنی فصل کی قیمت، سرکار نے بہاولپور سمیت وسیب کے عوام کو احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا،بہاولپوری عوام سے وعدے کرکے ووٹ لینے والے تبدیلی سرکار کے اراکین اسمبلی منہہ چھپاتے پھررہے ہیں،بہاولپور کے عوام کو نیازی سرکار نے ہر شعبے میں نظر انداز کیا ہے،