بہاول پور( )سانحہ پشاور’ وزیر داخلہ کو عہدہ سے فارغ کیا جائے و زیر داخلہ شیخ رشید جوکر کا کردار ادا کر رہے ہیں انہیں عوام کی جا نوں کی بجا ئے عمران خان کی خوشامد سے فرصت نہیں ملتی ۔ غیر سنجید ہ اور مسخرے شخص کو وزیر داخلہ کا عہدہ دینا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی رہنما رخسانہ خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے سنجیدہ طرز عمل والے وزیرداخلہ کا ہو نا ازحد ضروری ہے ۔