بہاول پور( ) بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں سب سے بڑی فسطائیت ہے ہندو مت کی عصبیت میں لت پت بھارتی حکمرانوں نے مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے لئے ہندوستان کو نفرت و دہشت کا جہنم بنا دیا ہے وزیر اعظم مودی اکیسویں صدی کے نئے ہٹلر ہیں جنھوں نے کشمیر نیا ہو لو کاسٹ بر پا کر رکھا ہے عالمی رائے عامہ یہ سب کچھ دیکھنے کے باوجود کیوں خاموش تماشائی ہوئی ہے عثمان چنڑ رہنما پاکستان تحریک انصاف بہاول پور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نو لاکھ فوج کے نرغے میں محصور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد بھارتی فسطائی حکومت اب آسام کے مسلمانوں کو اپنی عصبیت و جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے اور لاکھوں لو گوں کو ملک بدر کر نے کی سازشوں میں مصروف ہے وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خواب سے بیدار ہو کر کشمیر کے خوفناک المئے کا ادراک کریںورنہ بر صغیر ہندو پاک ہی نہیں پوری دنیا ایک بھیانک جوہری جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے