بہاول پور( ) وٹرنری ہسپتال مبارکپور کے پلاٹ پر بااثر قبضہ مافیا نے ٹارگٹ کرلیا’ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی تیاریاں مکمل ‘کسی بھی وقت قبضہ ہوجائیگا مبارک پور کے شہری مرزا محمد صغیر بیگ نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو قبضہ مافیا کے خلاف تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے سرکاری زمین بچانے کی استدعاکر دی تفصیل کے مطابق مقامی شہری محمد صغیر بیگ نے تحریری درخواست ڈپٹی کمشنر بہاول پور کودی گئی درخواست میں موقف اختیارکہ عطا حسین کلیار ولد اللہ ڈتہ جو کے وکالت کے پیشہ سے منسلک ہے.جس کی ساری زندگی جرائم کرتے گزری ہے جس نے چالیس سال قبل سادات پرائمری سکول کی زمین پر قبضہ کر کے عید کی چھٹیوں میں مارکیٹ دوکانات تعمیر کر لی تھیں جس سے اس کا حوصلہ اور بڑھ گیا اور اب ہسپتال مویشیاں مبارکپور کی زمین پر قبضہ کرنے کو تیار ہے موقع پر اینٹ اور مٹی ڈلوا چکا ہے کام شروع کرنے پر ہمسائیوں نے واویلا کیا اور 15 پر کال کی تووہ فرارہو گئے واضع رہے کہ مبارکپور شہر کے نام نہاد معزیزین سابقہ ناظم/ نائب ناظم قاسم پٹواری اور تحصیلدار ربنواز چشتی کے بستہ بردار بھی حصہ بقدرجثہ اس زمین میں محکمہ مال کی سازش سے حصہ دار ہیں وزیراعظم پاکستان سے دردمندانہ اپیل ہے کہ مارکیٹ دوکانات بلڈوز کر کے سکول کی اراضی واپس دلائی جاے اور ہسپتال کا محکمہ مال کا ریکارڑ درست فرما کر چار دیواری دی جاے اور گیٹ تعمیر کیا جاے