لاہور(سٹاف رپورٹر)
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل سے صوبائی مینجمنٹ سروس(پی ایم ایس) آفیسرز ایسوسی ایشن کے ایک چار رکنی وفد نے صدر نوید شہزاد مرزا کی سربراہی میں چیف سیکرٹری آفس سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبائی سول سروس کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے امید ظاہر کی کہ باہمی مشاورت سے تمام معاملات جلد طے کر لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ وفد میں صوبائی مینجمنٹ سروس آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر نقوی، شاہد فرید اور تاثیر احمد شامل تھے۔