ملتان(ستلج نیوز ) قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں جاری ملک صلاح الدین ڈوگر فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیر لیگ میں گذشتہ شب بھی ایک میچ مسلم کلب چمن اور پاکستان ائیر فورس کے درمیان ہوادونوں ٹیموں نے معیاری کھیل کا مظاہرہ کیا مسلم کلب چمن کی جانب سے محمد حنیف نے گول کرکے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی ائیر فورس کے کھلاڑیوں نے برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی یہ میچ مسلم کلب چمن نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا فیفا ریفریز عدنان انجم،محمد رضوان،سجاد احمد،ابراہیم انصاری،میچ کمیشنر شفاعت حبیب،اسیسر رانا نصیرنے میچ کو سپر وائز کیا۔مہمانان خصوصی سابق انٹرنیشنل فٹبالر عمران بیگ تھے اس موقع پر میاں جاوید قریشی،شفقت رحمن،آصف لاہوری،نوید اکرم ودیگر ہمراہ تھے۔آج شب سوئی سدرن کراچی اور پاکستان نیوی دوسرا کے آر ایل اور کراچی یونائیٹیڈکے مابین ہوگا۔