بہاول پور( )سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنصر عباس سیال نے بہاول پور میں ٹیمیں تشکیل دیدی ۔انسپکٹر وحید مراد لاشاری کی سربراہی میں ٹیم نے بہاول پور میں 12 ہسپتال اور کلینیکل لیب کا ویسٹ منیجمنٹ پلان چیک کیا جس ہسپتال میں طبی فضلہ کو مناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے کا انتظام نہیں تھا ان کو نوٹسسز جاری کر دیئے ۔وحید مراد لاشاری نے انسپکٹر وحید مراد لاشاری نے 7 ہسپتال اور کلینیکل لیب اور 10 کباڑ خانے کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول میںجواب طلب کرلیا۔اس موقع پر وحید مراد لاشاری نے کہا کہ ہسپتال کا خطرناک طبی فضلہ غیر قانونی خریدو فروخت اور ری سائیکلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جیونکہ ہسپتال کا طبی فضلہ خطرناک بیماریوں کے پھیلائو کا سبب بن سکتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ اسے انسٹریٹ کروائیں جس ہسپتال کا انسی ریٹر کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا اس کے خلاف کیس بنا کر پاکستان انوائرمنٹل ایکٹ 1997 کی شق 14 کے تحت اس ہسپتال کو گرین کورٹ یا انوائرمنٹل ٹربیونل لاہور میں جمع کروایا جائے گا جہاں پر بھاری جرمانہ اور کم از کم تین ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے لہذا ڈاکٹرز سے اپیل ہے کہ ہسپتال کے طبی فضلہ کو مناسب اور محفوظ طریقہ سے ٹھکانے لگائیں ۔