بہاول پور( ) فزیوتھراپی کے عالمی دن کے موقع پرتقریب کاانعقاد ‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز فزیوتھراپی کے عالمی دن 8 ستمبر کے حوالہ سے طارق فزیوتھراپی اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر محمدیہ کالونی بہاول پورمیں تقریب کاانعقادہوا تقریب میں ، فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرمحمدطارق ملک نے کیک کاٹا ڈاکٹرمحمدطارق ملک نے فزیوتھراپی کے فوائداوران کی افادیت پرتقریب کے شرکاء کوآگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فالج لقوہ گھنٹیاوغیرہ کاعلاج فزیوتھراپی سے ہی ممکن ہے اکثرمریض آپریشن کی بجائے فزیوتھراپی سے صحت یاب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایسے افراد جوکسی بھی وجہ سے بسترتک محدود ہوں اورمحتاجی کی زندگی گزار رہے ہوں اپنے قریبی مستندفزیوتھراپسٹ سے رجوع کریں ۔