بہاول پور( ) چیرپرسن صوبہ بہاول پوراتحاد آسیہ کامل نے کہاکہ صوبہ بہاول پورکی بحالی یہاں کے عوام کیلئے خوشحالی کی علامت ہوگا وسائل کی بھرمارہوگی قیام پاکستان سے قبل ریاست بہاول پورخوشحال ریاست تھی جس کااپناشاندارنہری نظام تھا آدھے سے زیادہ چولستان سرسبزوشاداب تھا لیکن بدقسمتی سے محسن پاکستان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوپس پشت ڈال کرسازش کے تحت یہاں کے علاقے کومحروم رکھاجارہاہے جس سے کاشتکارسمیت تمام طبقے شدیدمتاثرہورہے ہیں اس وقت چولستانی عوام پانی کی بوندبوندکوترس رہی ہے وسیب کے اکثریتی علاقوں میں عوام کوپینے کاصاف پانی تک میسرنہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بحالی سے یہاں وسائل یہاں ہی خرچ ھونگے ہر طرف خوشحالی کا راج ہوگا بہاول پورصوبہ ہماری بقاء کی علامت ہے اوراس کے لئے ہم تمام تروسائل بروئے کارلارہے ہیں