یڈیو پاکستان کا شاعر رومان اختر شیرانی کو خراج عقیدت یوم وفات کے موقع پر قومی نشریاتی رابطے پر خصوصی پروگرام شاعر رومان کی جان آرزو نشر کیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)
ریڈیو پاکستان کا شاعر رومان اختر شیرانی کو خراج عقیدت یوم وفات کے موقع پر قومی نشریاتی رابطے پر خصوصی پروگرام شاعر رومان کی جان آرزو نشر کیا جس کی راوی خدیجہ مراد،رائٹر چوہدری صفدر رضا،اناؤسنمنٹ شوکیہ ظہیر اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔پروگرام کی خاص بات اس میں شامل شعروادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی گفتگو تھی جس میں انھوں نے اختر شیرانی کی شعری وادبی خدمات کا احاطہ مفصل الفاظ میں کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اردو کے معروف نقاد اور حلقہ ارباب ذوق کے سابق سیکرٹری ڈاکٹر امجد طفیل کا کہنا تھا کہ اختر شیرانی کی شاعری کے مختلف پہلوؤں اور فنی مہارتوں نے انہیں جدید اردو شاعری میں ایک ممتاز مقام دیا۔ اردو ادب اور خاص طور پر شاعری پر ان کے اثر و رسوخ نے انہیں ٹرینڈسیٹر کی شہرت دی۔ شاعر اور مدرس ناصر بشیر کا اس موقع پر اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ شاعری میں اپنامنفرد راستہ اختیار کرنا بڑا مشکل کام ہوتا ہے مگر اختر شیرانی نے اس میں کامیابی حاصل کی جس ذمانے میں اختر شیرانی رومانوی شاعری کررہے تھے یہ وہ زمانہ تھا جب بر صغیر کے شعراء زندگی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر شاعری کرتے تھے اور اس درمیان اختر شیرانی نے محبت کی بات کی وہ اپنے دل کا آدمی تھا جیسے شعر وہ کہنا چاہتا تھا ویسے ہی اشعار اس نے کہے اس موقع پر ادیبہ نعیمہ شہزاد نیں اختر شیرانی کی شاعری کو تحت الفظ میں سامعین تک پہنچایا جبکہ پروگرام کے دوران ملکہ موسیقی روشن آراء بیگم،نیئرہ نور اور منور سلطانہ کی آوازوں میں گائی ہوئی اختر شیرانی کی غزلوں کی مکسنگ نے پروگرام کے صوتی آہنگ کو مزید خوبصورت بنادیا قومی نشریاتی رابطے کا یہ پروگرام ریڈیو پاکستان لاہور مرکز کی پیشکش تھا۔