کلین وگرین پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ایف بی آر لودھراں کے انچارج تنصیرالحسن ترمذی
بہاولپور ( ) کلین وگرین پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار ایف بی آر لودھراں کے انچارج تنصیرالحسن ترمذی نے ڈی ایس نوید مبشر اور ڈی سی او ریلوے ملتان ڈویژن عابدہ مریم کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن بہاولپور پر پودے لگانے کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن و لودھراں ایف بی آر یونٹ کے انچارج سید تنصیر ترمزی کے اشتراک سے گرین کلین پاکستان مہم کے تحت بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر شجر کاری کی گئی۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے صحت مند ماحول ضروری ہے اور صحت مند ماحول و فضا کے لئے شجرکاری ضروری ہے۔ اور ہر پاکستانی کا یہ فرض بنتاہے کہ اپنے حصہ کا پودا لگا کر فضا و ماحول کو صحت مند رکھنے میں اپنا کردار ادا کر ے۔