بہاول پور( )بھاول پور پریس کلب کیایگزیکٹیو ممبران کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چند عہدیداران پریس کلب کی جانب سے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر نام نہاد غیر آئینی اجلاس مورخہ 10 ستمبر 2021 منعقد کئے جانے پر غوروخوض کیا گیا اور اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ایک سرکاری ملازم نان ممبر پریس کلب اطہر لاشاری کیلئے بغیر تمام ایگزیکٹیو ممبران کو مطلع کئے کیسے یہ غیر آئینی اجلاس بلوایا گیا اور پریس کلب کے باوقار فورم کو کسی سرکاری ملازم و نان ممبر پریس کلب کے مفاد کیلئے استعمال کیا گیا جسکی اجلاس میں موجود تمام ایگزیکٹیو ممبران نے سخت الفاظوں میں مذمت کی اور 10 ستمبر 2021 کے اجلاس کو مسترد کرتے ہوئے اسکو غیر آئینی قرار دیا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ 19 جولائی 2021 کے پریس کلب عہدیداروں اور اپوزیشن جرنلسٹ گروپس کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے تحریری معاہدے میں جن ممبران پریس کلب کی رکنیت ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا اس میں اطہر لاشاری نمائندہ روہی چینل بھی شامل تھے جنکی سرکاری جاب بطور لیکچرار سرائیکی ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی میں اپریل 2021 کو ہوچکی تھی اسکے باوجود جنرل سیکرٹری پریس کلب کی جانب سے اس غیر آئینی اجلاس کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو لکھے گئے غیر قانونی لیٹر میں اطہر لاشاری کو معزز ممبر پریس کلب کیسے لکھا گیا۔اجلاس میں نہ صرف اس غیر قانونی لیٹر کو بھی مسترد کیا گیا بلکہ جنرل سیکرٹری کے اس اقدام کو معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور اطہر لاشاری کے درمیان اختلاف و معاملے کو قطعی انکاذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے پریس کلب کا اس معاملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں ممبران مجلس عاملہ افتخار مغل،مسعود الرحمن شاہ،وجاہت بشیر،محمد سکندراعظم،محمد عدنان ببی نے شرکت کی جبکہ فنانس سیکرٹری پریس کلب راشد عزیز ہاشمی دل کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال داخل ہونے کی بنا پر شرکت نہ کرسکے۔ اجلاس میں بطور مبصرین کے سابق صدر پریس کلب توصیف بھٹی،سابق صدر پریس کلب جنید نذیر،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب جلال بھٹی،سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب میاں عزیز،سابق آفس سیکرٹری میاں ندیم عباس،سابق آفس سیکرٹری یاسین انصاری بھی شامل ہوئے۔اجلاس میں راشد ہاشمی کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔