میلاد منانا ہر مسلمان کی شان ہے حضور کی محبت کے بغیر دین کی تکمیل مکمل نہیں مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے مولاناعبدالزرق شائق
بہاول پور( ) میلاد منانا ہر مسلمان کی شان ہے حضور کی محبت کے بغیر دین کی تکمیل مکمل نہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے مولاناعبدالزرق شائق نے ریاض کالونی فیصل بینکر کالونی کے علمائے کرام اور معززین سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے وفد جس میں ، مفتی جاوید مصطفی سعیدی،قاری اکرام چشتی،حاجی خلیل شامل تھے شامل تھے ملاقات میں سید کاظم شاہ ، مفتی شریف عرفان جعفر ملک گل شیر ،ماسڑ ذوالفقار،مصطفے خرم شامل تھے اس موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی مقررین نے کہا حضور سے محبت سے آخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے اس سال بھی 12ربیع الاول کے تمام پروگراموں اور مرکزی پروگرام کو عقیدیت و احترام سے منایا جاے گا