اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور تُون حسین اُون یونیورسٹی ملائیشیاء کے مابین تدریس و تحقیق کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
بہاول پور( ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور تُون حسین اُون یونیورسٹی ملائیشیاء کے مابین تدریس و تحقیق کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبو ب اور وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر وحید ریزلی، ملائیشیاء یونیورسٹی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر محمد فہیم مشتاق سربراہ شعبہ مصنوعی ذہانت نے بتایا کہ اس معاہدے سے دونوں جامعات سول ایو ی ایشن ، مکینکل اور انجینئرنگ کے دیگر شعبہ جات میں باہمی تعاون اور اشتراک کریں گے۔ دونوں جامعات ایک مشترکہ کمپنی تشکیل دیں گی اور جدید ترین ایجادات اور آئیڈیاز تشکیل دیئے جائیں گے۔ ملائیشیاء کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اس مقصد کے لیے 8ملین روپے کی ریسرچ گرانٹ بھی ڈاکٹر محمد فہیم مشتاق کو مصنوعی ذہانت کے شعبہ میں تحقیق کے لیے دی ہے۔ دونوں جامعات جلد ہی انٹرنیشنل سافٹ کمپیوٹنگ اینڈ ڈیٹا مائننگ کانفرنس بھی منعقد کریں گی۔ اس موقع پرپُرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر ، رضوان مجید ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز، پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر ، خزانہ دار اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکجز ڈاکٹر عابد شہزاد بھی موجود تھے۔