لاہور(ستلج نیوز) شہر بھر میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کمرشل مارکیٹس اور شاہراؤں کا صفائی آپریشن نائٹ شفٹ میں جاری ہے نکاسی آب میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئےاس مقصد کے لیے متعلقہ ادروں کے ساتھ باہمی تعاون سے کام کیا جا رہا ہے ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہر کی تمام شاہراؤں اور کمرشل مارکیٹوں میں صفائی آپریشن جاری ہے گزشتہ رات کو تمام شہر کی مکینکل سوئیپنگ اور واشنگ کی گئ تاکہ نکاسی آب میں کوئی خلل نہ آ سکے
آپریشن ٹیموں نے مال روڈ، گلبرگ ٹاؤن میں لبرٹی، نور جہاں روڈ، گورنر ہاؤس چوک میں مینوئل سویپنگ اور چوکنگ پوائنٹس کلیئر کیے۔ مزید کوئینز روڈ،کشمیر روڈ، ڈیوس روڈ، ایبٹ روڈ، ایجرٹن روڈایل او ایس سمن آباد، اقبال پارک، پنج پیر بادامی باغ اور تمام ٹاؤنز میں کنٹینرز سے کوڑا اٹھا کر ٹھکانے لگایا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ تمام شاہراؤں اور کمرشل مارکیٹس میں صفائی کا صفائی کے ساتھ ساتھ چوکنگ پوائنٹس سے ویسٹ کلیئرنس کاعمل بلاتعطل جاری رکھا جائے۔ پانی کے بہتر بہاو کے لیے چوکنگ پوائنٹس سے ویسٹ کلیئر رکھنا بے حد ضروری ہے۔اہم شاہراؤں کی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل متحرک رکھا جا رہا ہےتمام آپریشن ٹیمز بارشوں کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والے پانی کے نکاس کا بندوبست رکھیں۔
موجودہ وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کرتے ہوئےتمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔عوام سے بھی گزارش ہے کسی علاقے میں صفائی عملہ نہیں پہنچ رہا تو ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139یا سوشل میڈیا پر شکایت درج کروائیں