وزیراعظم عمران خان نے اپنی وعدوں کی تکمیل کی ابتداء کردی ناصرتنویر صوبائی کوارڈینیٹر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن پنجابہے
بہاول پور( ) ناصرتنویر صوبائی کوارڈینیٹر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی وعدوں کی تکمیل کی ابتداء کردی ہے پیٹرول ’10 روپے ‘بجلی کی قیمت5 روپے فی یونٹ کمی پرقوم آپ کوخراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انتہائی نامساعد ملکی حالات اوربین الاقوامی طورپر پوری دنیا میں پیٹرول ڈیزل سمیت دیگراشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجوود پاکستانی شہریوں کو جوریلیف دیاہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کوسلام پیش کرتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ انشااللہ عمران خان کی جانب سے اٹھائے اقدامات سے ملک ترقی کی منازل طے کریگا