حکومت غریب افراد کی فلاح و بہبود اور ان کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری
بہاول پور (ستلج نیوز )سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت غریب افراد کی فلاح و بہبود اور ان کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ احساس کفالت کارڈ پروگرام حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ اس سے غریب خاندان مستفید ہوں گے۔ وہ آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور کے کمیٹی روم میں احساس کفالت کارڈ کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد عذیر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بہاول پور میں1 لاکھ 10ہزار 504افراد کو احساس کفالت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے جن میں سے تحصیل احمد پور شرقیہ میں 54360افراد کو ،تحصیل بہاول پور سٹی اورتحصیل بہاول پور صدر میں 24735افراد،تحصیل حاصل پور میں 10357افراد،تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں 8554افراد جبکہ تحصیل یزمان میں 12498افراد کو احساس کفالت کارڈ دیئے جائیں گے۔