بہاول پور(ستلج نیوز) پی پی پی واپس آنے والے لوٹوں کے لئے قوانین بنائیں ورنہ پارٹی کاشیرازہ بکھرجائیگا ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بہاول پورکے سابق صدر شاکرمرزانے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ افضل چن کی جگہ کوئی غریب ورکرایساکرناتوہماری ہی کلاس کے ورکرطعنے دے دے کر اسے ذلیل کردیتے لیکن بڑے لوگ کیسے اپنے جیسوں کی غلطیاں معاف کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج افضل چن آیاہے کل فردوس عاشق اعوان’ شاہ محمودقریشی ‘بابراعوان’ عامرڈوگر ‘ذوالفقار مرزا’ شوکت بسرا واپس ہونگے اورہم ان کوبھی معافی دیکر ساتھ ملالیں گے اور برے وقت میں جوساتھ تھے وہ مزیدپیچھے ہوجائیں گے اورانے والے لوٹے پھرسے کارکنوں کواپناملازم بناکر رکھیں گے اوراچھاوقت گزار کرپھرہمیں چھوڑ کر چلے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اگر اقتدارکی خاطر پیپلزپارٹی کویہ سب کرناضروری ہے توایسے اقتدارسے بہترہے کہ ہم اپوزیشن میں ہی رہیں کم ازکم اپوزیشن میں پارٹی اپنے کارکنوں کویادتوکیاکریگی ہم ادھارکی مانگی ہوئی عزت سے بہترہے کہ نقد کی سکون کی زندگی گزاریں