ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب بہاولپور کی لیاقت پور میں کھلی کچہری، عوام نے وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق ۔ڈاکٹر محمد زاہد ملک ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب بہاولپور نے لیاقت پور کا دورہ کیا اور لوگوں کی وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کو متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی میں سنا اور موقعہ پر ہی احکامات صادر کیے ۔ انہوں نے میپکو، ای او بی آ ئ، زرعی ترقیاتی بینک ، پی ایل آ ئ، پاکستان بیت المال ، سوئی گیس ، نادرا کے خلاف 70 شکایات کو سنا اور میپکو کے صارفین کو مجموعی طور پر ساڑھے چھ لاکھ روپے (650000) کا ریلیف مہیا کیا۔ 25 سے زائد خراب بجلی کے میٹرز کی تبدیلی کے احکامات صادر کیے. انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم سے بہاولپور ، رحیم یار خان ، بہاولنگر اور لودھراں کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اور متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کی جائیگی۔ تاکہ لوگوں کے مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ بد انتظامی بھی دور کی جائے