اسلام آباد: (سب رنگ نیوز) وفاقی وزیر فوادچ چوہدری نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ ہو گئی۔
ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہوگا کہ نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ تیتیس سال ملک میں آمریت رہی لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان سالوں میں پندرہ سال وہ خود اس سسٹم کا حصہ رہے اور کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کا نکتہ یہ ہے کہ اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر فوج مجھے حکومت میں لانے کیلئے کردار ادا نہیں کرتی تو وہ ناقابل قبول ہے۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ فوج اور عدلیہ سے گلہ صرف یہ ہے کہ جب عمران خان اور عوام نے مجھے نکالا تو آپ میرے ساتھ کیوں نہیں کھڑے ہوئے؟