بہاول پور( )ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی حالیہ رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور مجموعی طور پر پاکستان بھر میں بارہویں پوزیشن پر آگئی ہے۔اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جنوبی پنجاب کی سر فہرست یونیورسٹی بھی قرار پائی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن دنیا بھر کی جامعات کی رینکنگ جاری کرنے والا مستند ادارہ ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کی گئی سال 2022کے لئے
عالمی جامعات کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت پاکستان بھر کی21 جامعات کوشامل کیاگیا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 16ویں پوزیشن سے ترقی کر کے 12ویں پوزیشن پر آگئی ہے اور جنوبی پنجاب کی اوّل جامعہ بن گئی ہے۔اسی طرح اہم ترین کامیابی ٹیچنگ کیٹگری میں جامعہ اسلامیہ کی پاکستان بھرمیں چوتھی پوزیشن ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عالمی رینکنگ میںپہلی مرتبہ شامل ہوئی۔انہی دو برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے پاکستان بھر خصوصاََصوبہ پنجاب کی جامعات میں نمایاں مقام حاصل کیا اور سرفہرست یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی سال2022کی رینکنگ کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورٹیچنگ کیٹگری میں 17.4سے34.8،انڈسٹریل انکم میں
33.4سے34.8،سائٹیشنزمیں23.3سے36.7اور انٹرنیشنل آوٹ لک میں38سے40.3پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔تعلیمی حلقوں خصوصاََاساتذہ اور طلباؤطالبات نے عالمی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی غیر معمولی ترقی کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی مدبّرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وائس چانسلر نے نوابین ریاستِ بہاولپور کے ویژن کے مطابق جامعہ اسلامیہ بہاولپور کو عالمی سطح پر روشناس کراتے ہوئے بین الاقوامی درجہ بندی میں شامل کرنے کے لئے اقدامات کیے۔اب جامعات کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نمایاں طور پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کوقومی اور عالمی درجہ بندی میں شامل کرتے ہیں جو اساتذہ ،طلباؤطالبات اور ایلومینائی کے لئے ایک قابل فخر بات ہے۔وائس چانسلر نے اس سلسلے میں خصوصی کاوش پر ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار اور ان کی ٹیم کو سراہا ہے۔