بہاول پور( )محکمہ تحفظ ماحول بہاول پور کی ہسپتالوں اور کباڑ خانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،متعدد ہسپتالوں اور کباڑ خانوں کو نوٹسسز ۔محکمہ ماحولیات کے ذرائع کے مطابق انسپکٹر ماحولیات وحید مراد لاشاری اور فیلڈ آفیسر رانا محمد عاطف کے ہمراہ بہاول پور سٹی کے 16 ہسپتالوں اور 13 کباڑ خانوں کی انسپکشن کی دوران انسپکشن ہسپتال کا طبی فضلہ مناسب طریقہ سے ٹھکانے نہ لگانے والے 9 ہسپتالوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات میں اپنا جواب جمع کروائیں ۔جواب جمع نہ کروانے ڈاکٹرز کے خلاف استغاثے تیار کر کے گرین کورٹ \ سینئر سول جج \ انوائرمیٹل مجسٹریٹ کی عدالت یا موحولیاتی ٹربیونل پنجاب لاہور میں جمع کروائیں گے ۔انسپکٹر وحیدمراد لاشاری نے ڈاکٹرز سے اپیل کی کہ وہ ہسپتال کے طبی فضلہ کو انسی ریٹر کے ذریعے انسریٹ کروائیں کیونکہ انسریٹ کروانے سے بہت سی بیماریاں جنم نہیں لیتی ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال اور کباڑ خانے چیک کیے جارہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہسپتال ویسٹ منیجمنٹ رولز 2014 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے گا ۔