بہاول پور( ) کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن2021 ‘ ووٹران نے واضح اکثریت سے ن لیگ کوفتح سے ہمکنارکیا’مہنگائی’بیڈگورنسس’ اورق لیگ شکست کی وجہ بنی’تفصیل کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں صورتحال ابتداء سے آخر تک انتہائی دلچسپ رہی ابتداء میں سیاسی پنڈت ن لیگ کو کسی تقابل میں نہ لارہے تھے اور مقابلہ پی ٹی آئی اور طارق بشیرچیمہ گروپ کے درمیان سمجھاجارہاتھا لیکن الیکشن کے دوران ووٹران نے ن لیگ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے انہیں پانچ وارڈز میں سے تین وارڈز میں واضح فتح دلوادی شہریوں کے مطابق کنٹونمٹ بورڈ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیداروں کی شکست کی اہم وجوہات میں اول مہنگائی ‘دوئم بیڈگورننس’ جبکہ تیسری نمبرپر طارق بشیرچیمہ کی جانب سے ق لیگ کے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف کے مقابلہ میں کھڑاکرناتھا جس کے باعث پاکستان تحریک انصاف کوپانچ وارڈز میں سے بمشکل دو سیٹیں مل سکی واقفان حال یہ بھی کہتے ہیں کہ ق لیگ نے جان بوجھ کر اپنے امیدوارپی ٹی آئی امیدواروں کے مقابل کھڑے کئے تاکہ ان کے ووٹ تقسیم کیئے جاسکیں