وٹہ سٹہ کی بھینٹ چڑھنے والی بہن شادی کے ایک ماہ بعد قتل کردی گئی-
لاہور (ستلج نیوز)
لاہور میں تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں 7 ستمبر کو نوبیاہتا دلہن کو قتل کردیا گیا، جس کی شادی صرف ایک ماہ قبل وٹے سٹے میں ہوئی تھی۔
مقتولہ منیزہ کے بھائی سلمان نے پسند کی شادی کی، بدلے میں منیزہ کا رشتہ معراج کو دیا گیا، شادی کے ایک ماہ بعد سسرالیوں نے مبینہ تشدد کرکے لڑکی کی جان ہی لے لی۔
ورثاء کا الزام ہے کہ شادی کے اگلے روز ہی لڑکی پر تشدد شروع کردیا گیا تھا۔