بہاول پور( ) الخدمت فائونڈیشن بہاول پور کی جانب سے چھ روزہ آئی میڈیکل کیمپ کا آغاز ،سرپرست الخدمت فائونڈیشن بہاول پور سید ذیشان اختر نے بہاول پور کے نواحی علاقہ موضع ڈیرہ عزت میں منعقدہ آئی کیمپ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر صدر الخدمت فائونڈیشن بہاول پور چوہدری احسان اللہ ،نائب صدر سید مقصود الحسن بخاری ،نصیر احمد ناصر سابق صدر پریس کلب ،سراج احمد بھی موجود تھے ۔کیمپ میں ڈاکٹر خالد ڈوگر ماہر امراض چشم کی زیر نگرانی ڈاکٹرز کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کے چیک کیا ۔سید ذیشان اختر نے اس موقع پر کہا کہ چھ روزہ جاری رہنے والے اس آئی کیمپ میں مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن کیے جائیں گے اور چیک اپ کے بعد ادویات بھی دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ چھ روزہ کیمپ میں تین روز یہ کیمپ ڈیرہ عزت اور تین دن سیٹ لائٹ ٹائون دارارقم سکول میں لگایا جائے گا جہاں پر غریب اور مستحق مریضوں کے آنکھوں کا مکمل علاج مفت کیا جائیگا اور جن مریضوں کا علاج آپریشن سے ممکن ہو گاان کا ماہر ڈاکٹرزکے ذریعے بالکل مفت آپریشن کیا جائے ۔انہوں نے مذید کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا اور خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا ۔کیمپ میں معذور افراد میں وہیل چیئر بھی تقسیم کی گئی ۔