بہاولپور( )پاکستان کو ہمیشہ مشکل وقت میں بلوچوں نے لہو کا خراج کا پیش کیا۔صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ اور دیگر بلوچ بھائیوں نے بلوچ کلچرل ڈے پر پاکستان سمیت دنیا کی مختلف ملکوں میں مقیم بلوچ بھائیوں کو مبارکباد دی۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس رند بلوچ نے بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے اندرون اور بیرون ممالک میں رہنے والے بلوچ بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بلوچ مہر و محبت اخوت غیرت جرت اور صداقت کے ہمیشہ علمبردار رہے وہ ملک وقوم کی خاطر لہو کا خراج دینے کے لئے میدانوں میں اتر کر کامیابیوں کے چراغ جلائے۔قاری مونس بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ بلوچ قوم متحد ہوجائے تو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس موقع پر سردار عبدالحئی بلوچ کی حادثاتی موت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا اس موقع پر بلوچ برادری کے کثیر تعداد میں موجود تھے۔