بہاول پور( )خواجہ سرائوں کوپڑھالکھا کرمعاشرہ کاباوقار شہری بنانے کی اقدامات کررہے ہیں ملتان بہاول پور میں ان کے لئے خصوصی کلاسسزکااجراء کردیاگیاہے ان خیالات کااظہارسیکریٹری تعلیم جنوبی پنجاب احتشام انورمہارنے کنال کالونی گرلز ہائی سکول میں خواجہ سرائوں میں تقسیم انعامات کی مختصر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سی ای او تعلیم بہاول پورظہور احمدچوہان’ ڈی ای اووز نصیراحمدسیال’ رشیداحمدچیمہ ‘ خدیجہ ماہ جبیں’ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز’سابق صدرپریس کلب’ کالم نگارنصیراحمدناصر بھی موجودتھے احتشام انورمہارنے کہاکہ ہم نے جس کارخیر کاآغاز کیاہے اس کے بہترنتائج ملناشروع ہوگئے ہیں ان کاکہناتھا کہ خدانخواستہ اگریہ منصوبہ ناکام ہوگیا اورہم ان کوتعلیم دیکر معاشرہ کے بہترین شہری نہ بناسکے توتاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی انہوں نے کہاکہ ہمارے اساتذہ اس منصوبہ کو اللہ کی راء کے مشن کے طورپرلیں ان کوغیرنصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کریں گے کھیلوں کے میدانوں میں اتاریں گے اس سے قبل سی ای او تعلیم ظہوراحمدچوہان ‘ڈی ای اووز اورسابق صدر نے کینال کالونی سکول میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کاآغازکیا بعدازاں اپنے ہاتھوں سے تعلیم حاصل کرنے والے خواجہ سرائوں کوانعامات دیئے