بہاول پور( ) ہمارا اول و آخر مطالبہ بہاولپور کی صوبائی بحالی ہے جو بھی اس کی مخالفت کریگا مستقبل میں اسے سیاسی خمیازہ بھگتنا ہوگا حکمران جماعت لوگوں کو بھول بھلیوں میں نہ ڈالے صاف کہے کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ان خیالات کااظہار آسیہ کامل چیرپرسن صوبہ بہاول پور اتحاد نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ سیکریٹریٹ ہرگز صوبے کا نعم البدل نہیں ہوسکتا یہ محض طفل تسلی اور سیاسی لولی پاپ ہے انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے عوام صوبائی بحالی کے لئے مارشل لا کا مقابلہ کرتے ہوئے عظیم قربانیاں دے چکے ہیں جبکہ نئے صوبے کے حامیوں نے تو ابھی ایک چھوٹی سی ریلی بھی نہیں نکالی وقت آگیا ہے کہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کو نئی قوت اور نئے عزم و ہمت سے ابھارا جائے سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم کیا جائے اور قیادت نوجوانوں کے سپرد کی جائے ہمیں یاد رکھنا چاہئیے کہ حق طشتری میں رکھا ہوا نہیں ملتا