بہاول پور(ستلج نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سینئرنائب صدر وسابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پشاور مسجدمیں ہونے والے خودکش حملہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں حکومت جب بھی مصیبت میں ہوتی ہے تو بم دھماکے شروع ہوجاتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کی حفاظت میں ناکام ہو چکے ہیں پشاور میں مسجد میں ہو نے والا دھماکہ انتہا ئی سنگدلانہ تھا حکمرانوں کو عوام کی کو ئی فکر نہیںہے انہیں اپنی کرسی بچا نے اور سیاست کے علاوہ کچھ نہیں آتاانہوں نے کہاکہ حکمران اس سانحہ کی ذمہ داری قبول کر تے ہو ئے ازخود مستعفی ہو جا ئیں ۔ انہوں نے دھماکہ میں شہد ہو نے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمددی کیا اور انہیں امداد دینے کا مطا لبہ کیا ۔