بہاول پور(ستلج نیوز ) میلے والی گلی ‘گلی نمبر9 کے چوک کومدینہ چوک کانام دیدیاگیا بہاول پور کے علاقہ میلے والی گلی میں علاقے کی پہچان کو واضح کرنے کے لئے علاقہ مکینوں کی متفقہ رائے سے گلی نمبر9مشرقی پر بننے والے چوک کو مدینہ چوک کا نام دے دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بہاول پور کے علاقہ میلے والی گلی میں علاقے کی پہچان کو نمایا ںکرنے کے لئے علاقہ مکینوں نے میلے والی گلی کے وسط میں واقع گلی نمبر9مشرقی کو مدینہ چوک کا نام دے دیا اس موقع پر اہل علاقہ عبدالغفار خان،محمد اصغر ریٹائرڈ پٹواری، محمد عابد نوید، غلام حیدر، خالد خان،محمد دانش، اللہ وسایا، چوہدری محمد شفیق، علی رضا خان، ناصر راجپوت، چوہدری عبدلستار،نے کہا کہ میلے والی گلی میں نئے آنے والے افراد کو ایڈریس کی معلومات کے لئے اکثر وپیشتر دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس پر ہم اہل علاقہ نے باہمی اتفاق ارئے سے اس چوک کانام مدینہ چوک رکھ دیا ہے تاکہ لوگوں کو مدینہ چوک کے باعث آسانی ہو سکے،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ میلے والی گلی اب کارباری مرکز بنتا جا رہا ہے اور اس بازارا میں لوگوں کو کاربار کے مواقع بھی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی اس سلسلے میں مدینہ چوک کے مقام پر درجنوں دوکانیوں کی تعمیر کا کام بھی ہو رہا ہے جس کے باعث اس علاقے کو کاروبار میں مذید ترقی حاصل ہو گی اور لوگوں کو خریداری کے بہتر مواقع فراہم ہوں گے۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے دعا خیر بھی کی اور مٹھایاں بھی تقسیم کی گیں۔۔۔