بہاول پور(ستلج نیوز) حکومت نے پیٹرول پمپ ڈیلرزسے جووعدے کئے وہ پورے کرے اورمارجن کوبڑھایاجائے میری پوری کوشش رہی ہے کہ ڈیلرز کے مسائل کوحل کیاجائے کامیاب کنونشن پر بہاول پورتنظیم کومبارکباددیتاہوں ان خیالات کااظہار پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین عبدالسمیع خان نے گذشتہ روز مقامی میرج ہال میں ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے پیٹرول پمپ ڈیلرزکے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی طویل جدوجہدہے جس میں ہم کئی نشیب وفرازدیکھے لیکن میں نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اورنہ ہی کسی معاملہ میں پریشرلیا یہی وجہ ہے کہ اپنے ذاتی کی بجائے ہمیشہ ڈیلرز کے مفاد میں بات کی انہوں نے حکومت پاکستان کواس وعدہ یاددلاتے ہوئے کہاکہ اس نے پیٹرول پمپ ڈیلرزسے وعدہ کیاتھا کہ وہ چھ ماہ کے اندر ہمارے مطالبات تسلیم کریں گے اور مارجن کوبڑھایاجائے گا ہم ان کو یاد دلاناچاہتے ہیںکہ حکومت کی جانب سے دی گئی مدت ختم ہونے میں تقریبا دوماہ رہ گئے ہیں ہمیں امیدہے کہ حکومت پاکستان اپنے وعدے کاپاس کرتے ہوئے ہمارے جائز مطالبات کومنظور کریگی قبل ازیں پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن بہاول پورکے ضلعی صدر محمدیسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرزکو فی لیٹرصرف چار روپے ملتاہے جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیزجوکہ ریفائنری سے پیٹرول خودلیکر اپنے پیٹرول پمپ سے پیٹرول فروخت کرتی ہیں وہ ریفائنری مارجن’ اوایم سی مارجن اورڈیلرزمارجن جوکہ تقریبا 12 روپے لیٹربنتاہے وہ وصول کررہی ہیں ان اوایم سیز کوچاہیے کہ مفاد عامہ اورعوام کی خاطر ڈیلرزمارجن اور اوایم سی مارجن نہ لیں اورصرف ریفائنری مارجن لیں تاکہ اسکافائدہ عوام کوپہنچے انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کوچاہے کہ وہ سالوینٹ مینتھول درامدکرتی ہے جبکہ اس کی اتنی ضرورت نہیں ہے اورحکومت اپنی ضرورت سے زیادہ دوسرے ممالک سے درامدکرلیتی ہے کہیں اس سالوینٹ منتھول کاغلط استعمال تونہیں ہورہاہے حکومت کوچاہیے کہ اس کی انکوائری کرے انہوں نے کہا کہ پیڑول پمپ مالکان کے اس مہنگائی کے دورمیں اخراجات بہت بڑھ چکے ہیں اورپیٹرول پمپ مالکان کامارجن آف پرافٹ اب نہ ہونے کے برابر رہ گیاہے اس لئے ہماراحکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے وعدے کاپاس کرتے ہوئے مارجن آف پرافٹ میں حسب وعدہ اضافہ کرے ڈیلرز کنونشن سے پی پی ڈی اے پنجاب کے صدر عرفان الہی’ چوہدری احسان الہی ایم پی اے ‘جنرل سیکریٹری بہاول پور ‘ ملک محمداقبال جنرل سیکریٹری ملتان’ ملک محمدعثمان ‘مشتاق احمدوڑائچ ‘خواجہ عاطف سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا کنونشن میں مسعودخان’ احمدفاروق’ صلاح الدین ایوب’ عامراعوان ‘ملک اقبال انتخاب عالم ملک محمدشہباز’خرم منظور’ شیخ دائود’خواجہ عاطف ‘چوہدری عرفان الہی ‘رفیع انجم’ حاجی ریاض’ غلام مصطفی’ حاجی رسول بخش’ سفیان خان ‘عماریاسر’ محمدابوبکر’ محمدیوسف’ عبدالغفار’ افضال نذر’ عدنان احمد’ ملک راشد’ محمدجہانگر ‘محمداسحق’ محمدسبطین ‘محمدخالد’ نثارگجر’محمدلطیف ‘احمدنواز’ شیخ محمدافضل سمیت ضلع بہاول پور کے دسینکڑوں پیٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی تقریب کے آخرمیں بہترین کارکردگی پر شیلڈزتقسیم کی گئی