بہاول پور(ستلج نیوز)پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین نے ایک ماہ سے پنشن نہ ملنے سے نیشنل بینک سمہ سٹہ برانچ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نعرے بازی کے علاوہ متاثرین نے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جس پرمختلف مطالبات درج تھے۔اس موقع پر ریٹائرڈ پنشنرز رانامحمدمشتاق ملک، محمدبخش، امیرارائیں سمیت دیگر خواتین نے کہاکہ ان کے گھروں میں سے پنشن نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی شروع ہوگئی ہے مہنگائی کے اس دورمیں پنشن میں 35 فیصداضافہ کیاجائے جبکہ پنشن نہ ملنے کی وجہ سے ان کے بجلی اورگیس کے میٹربھی محکمہ والے کاٹنے کے درپے ہیں جبکہ پرچون کی دکانوں والے انہیں راشن ادھار دینابھی بندکردیا اورمہنگائی کے اس دورمیں چولہاجلنابھی مشکل ترین ہوگیا مہنگائی کے اس دورمیں جینادوبھرہوکررہ گیاہے انہوں نے حکومت اورپاکستان ریلوے کے اعلی حکام سے فوری طورپران کوپنشن کی ادائیگی کامطالبہ کیاہے انہوں نے کہاکہ اگرہمیں پنشن نہ دی گئی توہم احتجاج کادائرہ وسیع کردیں گے جس کی تمام ذمہ داری احکام پرہوگی۔